ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / ہائی کورٹ نے اپنے دفتر کی عمارت کی تعمیر میں تاخیر پر پی ڈبلیو ڈی کی تنقید کی

ہائی کورٹ نے اپنے دفتر کی عمارت کی تعمیر میں تاخیر پر پی ڈبلیو ڈی کی تنقید کی

Thu, 23 Jun 2016 12:15:36  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی، 22جون؍(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )دہلی ہائی کورٹ نے عدالت کیلئے نئے دفتر کی عمارت کی تعمیرمیں تاخیرپردہلی حکومت کے عوامی تعمیری محکمہ(پی ڈبلیوڈی)کی تنقید کی ہے۔اس عمارت کی بنیاد تین سال پہلے رکھی گئی تھی۔اس کا ذکر کرتے ہوئے کہ تاخیرکی وجہ سے تعمیر کی لاگت بڑھ رہی ہے، ہائی کورٹ نے کہا کہ باربار وقت دیے جانے کے باوجود پی ڈبلیو ڈی نے دفتر کی تعمیر کی خود کی طرف سے دی گئی ڈیڈ لائن پر عمل نہیں کیا ہے۔اس عمارت کو ایس بلاک کے طور پر جانا جائے گا جس کی بنیادمئی2013میں رکھی گئی تھی۔پی ڈبلیو ڈی نے عدالت کو یقین دہانی کرائی ہے کہ بلاک کیلئے ٹینڈر بھرنے کا کام اس ماہ کے آخر تک مکمل کر لیا جائے گا اور20جولائی تک اسے حتمی شکل دی جائے گی۔اگلے سات دنوں میں کام مختص کر دیا جائے گا۔عدالت نے کہاکہ ہم اس کا ذکر کرتے ہوئے دلبرداشتہ محسوس کر رہے ہیں کہ باربار وقت دیے جانے کے باوجود پی ڈبلیوڈی نے خودطے کئے گئے ٹائم لائنز کے اطلاق پر عمل نہیں کیا ہے ۔اس نے کام کی پیش رفت کی نگرانی کیلئے کیس کوجولائی میں درج کر دیا۔


Share: